(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں’’سیزفائر‘‘ کروانے کے لیے چوہدری شجاعت متحرک

مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے درمیان ’’سیزفائر‘‘ کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں. چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر زرداری کے درمیان ہونیوالی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر کو (ن )لیگ سے محاذ آرائی فوری بند کرنے کو کہاہے ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام جماعتوں کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے جلد میاں نواز شریف سے بھی بات کریں گے ۔ اس موقع پرسابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جارہی ، ہم جو بھی بات کرتے ہیں وہ آئین کے مطابق اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں