شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت اندراج مقدمہ کا حکم دے گی،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کیخلاف درخواست پر جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آر کا حکم دے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،آر پی او راولپنڈی سیدخرم علی عدالت میں پیش ہو گئے،عدالت نے استفسار کیا شیخ رشید اور انکے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں،آپ لکھ کر عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے۔آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے مزید 15دن کا وقت مانگ لیا،عدالت نے کہاکہ 15دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں،دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہو گی،جسٹس صداقت علی خان نے کاکہا کہ شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آر کا حکم دے گی،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں