عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت کس نے مانگی؟

لاہور پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق کورکمانڈر (جناح) ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری مانگ لی.عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے، جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گنہگار لکھا ہے۔ پولیس کو تفتیش کیلئے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔ علیمہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، وہ بیان دکھائے جائیں جس کی روشنی میں قصور وار قرار دیا گیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم ان کو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔ عدالت نے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں