محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا راز فاش کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا راز فاش کردیا۔ایک انٹر ویو میں سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے پر انہوں نے آمادہ کیا اور بابر کو یہ بات سمجھانے میں انہیں دو ماہ لگ گئے۔محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے بہتر مفاد میں بابر کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ پر راضی کیا، دونوں سینیئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان پر واضح کیا کہ صرف وہی ٹیم نہیں ہمیں باقی پلئیرز کو بھی لیکر چلنا ہے۔حفیظ نے کہا کہ انہیں بابر کو یہ سمجھانے میں دو ماہ لگ گئے کہ آپ تیسرے نمبر پر کھیلنے والے پہلے پلیئر نہیں ہوں گے اور آپ کو ٹیم کو بھی بہتر بنانا ہے ،آپ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں۔ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بابر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بات مانی اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے راضی ہوئے۔واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بابر اعظم کو تیسرے نمبرپر بھیجنے کے ٹیم منیجمنٹ کے فیصلے پر شدید تنقید ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں