معروف کمنٹیٹر بازید خان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے15 رکنی سکواڈ کا بتادیا

سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر بازید خان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنا 15 رکنی سکواڈ منتخب کرلیا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر بازید خان نے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کے طور پر محمد حارث جبکہ محمد رضوان کو انکے بیک اَپ کے طور پر سکواڈ میں جگہ دی۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان تیز سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ پاور پلے میں بالرز پر اٹیک کرے گا، جس سے ٹیم کو اچھا آغاز ملنے کی توقع ہے۔ بالنگ میں بازید خان نے عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد، آل راؤنڈر افتخار احمد اور صائم ایوب کی موجودگی میں اٹیک کو مضبوط کہا جبکہ فاسٹ بالنگ آل راؤنڈر کی حثیت سے عامر جمال کو اپنے سکواڈ میں جگہ دی۔سکواڈ میں مزید کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں