پی ایس ایل9، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے ٹارگٹ دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 2جبکہ ان کے ساتھ آنے والے اوپنر فخر زمان نے 41رنز بنائے۔ریسی ون ڈر ڈوسن54، سکندر رضا 23، جہاں داد خان16رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے دو جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں