محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر او ر بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محمد رضوان 2021ء کے بعد ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 126میچز میں 51.36کی خیرہ کن اوسط سے 5ہزار 293رنز بنائے ہیں۔محمد رضوان دنیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 2021ء کے بعد اس فارمیٹ میں 5ہزار رنز بنائے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جوز بٹلر نے 4ہزار 819، تیسرے نمبر پر الیکس ہیلز نے 4ہزار671، چوتھے نمبر پر بابر اعظم نے 42.59کی اوسط سے 4ہزار302اور پانچویں نمبر پر جیمز وینس نے 4ہزار 293رنز بنائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں