پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو29 رنز سے شکست دے دی۔ 197 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بناسکے، صائم ایوب 1، محمد حارث1 ، کیڈ مور12، عامر جمال 87، لک وڈ2، جبکہ بابر اعظم، محمد ذیشان اور روومین پاؤل بغیر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے، منرو15 اور الیکس ہیلزصفر، آغا سلمان37، شاداب خان80رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جورڈن26 رنز اور اعظم خان 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2, ووڈنے1 جبکہ سلمان ارشاد نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک مضبوط ٹیم ہے، کوشش کریں گے کہ ان کو کم سے کم سکور تک محدود رکھیں۔ اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے پاس بہترین باؤلرز موجود ہیں لیکن ہماری بیٹنگ لائن بھی بھرپور فارم میں ہے ، کوشش ہے کہ آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں