یورپ میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹ بالرز کی فہرست جاری

یورپ میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹ بالرز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں معروف فٹ بالر کائیلیان مباپے کو یورپ کا مہنگا ترین فٹ بالر قرار دیا گیا ہے، جو اس کھیل سے سالانہ ساڑھے 51لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 80کروڑ روپے) کما رہے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ہیری کین ہیں جن کی آمدنی 18لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 63کروڑ روپے) ہے۔تیسرے نمبر پر کیوین ڈی بروئنی 17لاکھ30ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 60کروڑ 59لاکھ روپے)، چوتھے نمبر پر ارلنگ ہالینڈ 16لاکھ 30ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 57کروڑ 9لاکھ روپے) ، پانچویں نمبر پر ڈیوڈ الابا 16لاکھ 10ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 56کروڑ 39لاکھ روپے) ، چھٹے نمبر پر رابرٹ لیوانڈوسکی 16لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 56کروڑ 4لاکھ روپے) ، ساتویں نمبر پر مشترکہ طور پرمحمد صالح اور کیسمیرو(Casemiro) 15لاکھ 20ہزار پاﺅنڈ(تقریباً 53کروڑ 24لاکھ روپے) کما رہے ہیں۔اسی طرح آٹھویں نمبر پر رافیل ورانے 14لاکھ 80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 51کروڑ 84لاکھ روپے) اور نویں نمبر پر مشترکہ طور پر وینیشس جونیئر، جوڈ بیلنگھم ، الکے گونڈوگن اور جان اوبلیک 14لاکھ 30ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 50کروڑ 8لاکھ روپے) کما رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں