ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ٹارگٹ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہے۔رپورٹ کے مطا بق قومی بلے باز افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، ہمارا ٹارگٹ نہ بھارت ہے اور نہ ہی کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا تو کہا گیا چھکے نہیں مار رہا. مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسے کھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے.تفصیلات کےمطا بق بابراعظم دنیا کا بہترین بلے باز ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتا ہے۔رپورٹ کے مطا بق قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے ورلڈ کپ کے میچز میں ٹیم کو فتح دلواں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں