قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے پہلے دبئی پہنچ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق شاداب خان اور حسن علی آئر لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزا کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔رپورٹ کے مطا بق دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، یہ میچز 10، 12اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں