ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئی

حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچز کے ٹکٹس سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکی ریاست نیور یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہےجبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 ہزار شائقین کی گنجائش والے سٹیڈیم کے گزشتہ ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالرز یعنی 2 ہزار روپے لیے جا رہے تھےتاہم سب سے مہنگا ٹکٹ 400 ڈالرز کا ہےجو کہ پاکستانی تقریبا 1 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہی دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے مابین ٹکٹس کی تین ٹائپس ہیں.رپورٹ کے مطا بق سٹینڈرڈ، سٹینڈرڈ پلس اور پریمئیم ٹکٹس، اسٹینڈرڈ کی قیمت 175 امریکی ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 48 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں جبکہ سٹینڈرڈ پلس کی قیمت 300 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 83 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔ دوسری جانب پریمئیم کی قیمت 400 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان سے امریکہ خاص طور پر میچ دیکھنے جانے والے مقامی ہوٹلز میں بھی رہائش اختیار کریں گے، تاہم ان دنوں ہوٹلز کے کرایہ جات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔معروف ٹریول ویب سائٹ کے مطابق مقامی ہوٹلز ایک رات کا کرایہ 10 ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک لے رہے ہیں، ماہرین کی جانب سے عندیہ دیا جا رہا ہے کہ کرایے پاک بھارت میچ سے چند قبل تک مزید بڑھ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں