ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا رنگا رنگ آغاز

اینٹورپن: بیلجیئم میں ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا شاندار آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب رنگا رنگ انداز میں منعقد کی گئی۔بلیجیم کے شہر اینٹورپن براسخات میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہو گیا۔ تقریب میں دنیا بھر سے 130 سے زائد ٹیمیں شریک ہوئیں۔ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ ہر چار سال بعد مختلف ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ایونٹ میں 55 پلس، 60 پلس، 65 پلس اور 70 پلس کٹیگریز شامل ہیں۔پاکستان کی 60 سے 65 سال کی ماسٹرز ٹیم بھی عالمی مقابلے میں شریک ہے۔ شہباز سینئر، خالد حمید اولمپئن اور عرفان سینئر ٹیم کا حصہ ہیں۔ برطانیہ اور آسٹریلیا سے پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان ماسٹرز ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کل نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے پاکستانی کمیونٹی سے گراؤنڈ پہنچ کر حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

16 − three =