الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

مصر کی عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی، مجموعی طور پر 58 افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئیں۔قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع، نائب محمود عزت اور 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق کچھ ملزمان کو عمر قید 6 کو 15 سال قید،7 کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق صدر مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہروں پر سزا سنائی گئی۔ 58 افراد کو سزا ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے سنائی۔ عرب میڈیا کے مطابق ملزمان کو انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی گئیعدالت نے 21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں