عراقی ٹک ٹاکر کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ویڈیو وائرل

عراقی ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر غفران سوادی عرف ام فہد کو انکے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ام فہد کو نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے زیونا ڈسٹرکٹ میں انکی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عراقی ٹک ٹاکر پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ویڈیو نگرانی کےلیے لگائے گئے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیا جسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا گیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے واقعے کی انکوائری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

https://x.com/nupelonline/status/1784187343651430860

خیال رہے کہ ام فہد ٹک ٹاک پر عراقی میوزک پر اپنی ڈانسنگ ویڈیو کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ فروری 2023 میں عراقی عدالت نے انہیں انکی ایک ویڈیو میں اشتعال انگیز گفتگو پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں