سعودی عرب کی حکومت نے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کردیئے

سعودی عرب نےحج 2024 سے قبل کئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق 2024 میں آنے والے حج سیزن کے پیش نظر سعودی عرب نے روزگار کے مواقع کی ایک نئی لہر کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد حج کی آمد کا انتظام کرنا ہے۔وزارت حج و عمرہ نےحج کے موثر انتظام میں مدد کے لیے عارضی عہدوں پر بھرتی مہم شروع کی ہے اور دلچسپی رکھنے والے افراد سے وزارت کے سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ملازمت کی آسامیاں بنیادی طور پر مکہ اور مدینہ کے ساتھ ساتھ جدہ میں ہیں جبکہ سپروائزرز اور کسٹمر سروس کے نمائندوں سے لے کر مکینیکل ٹیکنیشنز، انجینئرز اور ڈرائیور تک مختلف ملازمتیں دستیاب ہیں۔درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم ہائی اسکول ڈپلومہ کے حامل ہوں اور ضروری جسمانی اور طبی تقاضوں کو پورا کریں۔مزید برآں، امیدواروں کو انٹرویو کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا جبکہ عمر کی حد 22 سے 45 سال تک مقرر کی گئی ہے۔حج اور عمرہ سے متعلق کام میں پیشگی تجربہ رکھنے والے اور عازمین کی بولی جانے والی زبانوں جیسے ازبک، فارسی، چینی، یا مالائی میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں