بھارت کے مشن چندریان 3 کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی

بھارت کے مشن چندریان 3 کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی

بھارت کے چدریان3 مشن کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوگئی ہے ، مشن نے چاند پر مختلف عناصر کے موجود ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی خلائی ادارے (آئی ایس آر او) کے مطابق چندریان 3 روور نے اپنے لیزر اِنڈیوسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹرو اسکوپی آلے سے لی گئی پہلی پیمائش بھیجی ہے جس کے ذریعے جنوبی قطب میں سلفر کی موجودگی کی تصدیق ہوتی ہے۔ ادارے نے مزید بتایا کہ اسپیکٹرو گرافک تجزیے نے ایلومینیئم، کیلشیئم، آئرن، کرومیئم اور ٹائٹینئم کی موجودگی کے ساتھ مینگنیز، سیلیکون اور آکسیجن کی موجودگی کی تصدیق بھی کی۔خیال رہے کہ بھارت گزشتہ ہفتے چاند پر اپنا خلائی کرافٹ بھیج کر چاند پر اترنے والا چوتھا جبکہ جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں