مسی سپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ شکار

مسی سپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ شکار

امریکی ریاست مسی سپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ قابوکرلیا گیا ہے جسے 4افراد نے پوری رات کی تگ ودو کے بعد پکڑا۔ اس کوشش میں مگرمچھ مارا گیا ہے۔اس کا وزن 364 کلوگرام اور لمبائی 14 فٹ3 انچ ہے جو اس سے قبل پکڑے گئے مگرمچھ سے 2 انچ بڑا ہے۔ اس کی تصدیق ریاست کی محکمہ وائلڈ لائف، فشریز اور پارکس نے کی ہے۔ڈونلڈ ووڈز، وِل تھامس، جوئے کلارک اور ٹینر وائٹ نامی مہم جو شکاریوں نے نر مگرمچھ مارا ہے۔ یہ مگرمچھ سن فلاورنامی چھوٹے دریا سے پکڑا گیا ہے۔ اسے پکڑنے کے بعد مردہ مگر مچھ کو فورک لفٹر سےاٹھایا گیا تھا۔ایک شکاری، ڈونلڈ ووڈز نے بتایا کہ رات کے9بجے یہ مگرمچھ نظر آیا تھا جسے شکار کرنے کا ارادہ کیا گیا۔ 7 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد اسے پکڑاگیا۔ اس دوران پکڑنے کے جو جال ڈالے گئے تھے وہ خونخوار مگرمچھ نے کئی مرتبہ توڑڈالے تھے۔یادرہے کہ یہ علاقہ مگرمچھوں کی مشہور شکارگاہ بھی ہے جہاں امریکہ بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ ہر سال یہاں اگست میں شکار کا دور شروع ہوتا ہے جو 4 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں