ایران اور سعودی عرب عالم اسلام کے دو بڑے ممالک ہیں،صدر ابراہیم رئیسی``

ایران اور سعودی عرب عالم اسلام کے دو بڑے ممالک ہیں،صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں جن کا اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا لازمی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے صدر نے سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی سے قبل ملاقات کےدوران کیا۔یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مارچ میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے اور ایک دوسرے کے ہاں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں