مراکش میں زلزلے سے تباہی،متاثرین کی امداد کے لیے سٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی میدان میں آگئے

مراکش میں زلزلے سے تباہی،متاثرین کی امداد کے لیے سٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی میدان میں آگئے

مراکش میں زلزلے کی تباہ کاری کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی میدان میں آگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا ہے، مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 2059 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں