افغان حکومت کا بھارت میں سفارتخانہ بند کرنے کافیصلہ

افغان حکومت نے بھارت میں سفارتخانہ بند کرنے کافیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے افغان سفارتی عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان سفارتی عملے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ بھارت کا سفارتی عملہ افغان عملے کوبائی پاس کرتا ہے،تین سو افغان طلبا بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں، بھارتی حکومت افغان طالبان کو ویزے جاری نہیں کررہی ، افغان مریضوں کو بھی بھارتی حکومت ویزے جاری نہیں کررہی۔بھارت میں افغان سفارت خانہ جو سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، ستمبر 2023 کے آخر میں بند ہو رہا ہے، ہندوستانیوں کی سفارتی کام عدم تعاون اور سفارت خانے کو بائی پاس کرنے اور افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کو وجہ بتایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں