بھارت میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر بیوی کو قتل کر دیا

بھارت میں شوہر نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کلہاڑی کے وار سے بیوی کی گردن سمیت انگلیاں بھی کاٹ دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چمراہ گاو¿ں میں پیش آیا، جہاں خاتون کی سر کٹی لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ قتل کی جانے والی خاتون کا نام مایا دیوی ہے جس کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال کے درمیان ہے جب کہ شوہر کا نام رام کمار اہیروار ہے اور خاتون رام کی دوسری بیوی تھی۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی گئی جس دوران انہیں معلوم ہوا کہ قتل میں شوہر اور سوتیلے بیٹوں سمیت ایک اور رشتے دار شامل ہے۔پولیس کے مطابق ملزم رام کمار نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو بیٹے کے ساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے قتل کیا وہ دوسرے بیٹے کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات چاہتی تھی۔
ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بیٹوں اور رشتے دار کے ساتھ مایا کو گاڑی میں بیٹھا کر چمراہ گاو¿ں لے گیا جہاں پہلے اسے گلہ گھونٹ کر مارا گیا اور اس کے بعد کلہاڑی کے وار سے اس کی گردن دھڑ سے الگ کرکے انگلیاں بھی کاٹ دیں جب کہ لاش نیم برہنہ حالت میں پھینکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے قتل کے لیے استعمال کی جانے والی کلہاڑی برآمد کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں