اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری سے یورپی یونین کی سفیر ریناکیونکا کی اسلام آباد میں ملاقات۔
اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
جبکہ پاکستان اور یورپی یونین کےدرمیان بڑھتےہوئے دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنا لیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نےکہاکہ امید ہے جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبےمیں تعاون فائدہ مند رہےگا۔