اسلام آباد: رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفاشات سے 60 ہزار تک سرکاری ملازمین متاثر ہوسکتے ہیں، متاثرہ افسران و اہلکاروں کی دیگراداروں میں ایڈجسٹمنٹ کا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجا جائے گا اور دوسرےمرحلے میں سرپلس ملازمین دوسرے محکموں میں بھیجا جائے گا، سرپلس ملازمین و افسران کو گولڈن ہینڈ شیک بھی دیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 2 اور 11 میں ترمیم کی جارہی ہے، سول سرونٹس کاسیکشن دو ملازمین کی تقرری کی شرائط سے متعلق ہے جب کہ سیکشن 11 ملازمین کو ختم کرنے اور پنشن کے امور سے متعلق ہے۔دستاویز کے مطابق فنانس ڈویژن نے سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 19 میں ایک شق کے اضافے کی رائے دی، فنانس ڈویژن کی تجویزکے مطابق وفاقی حکومت کو یہ اختیار ہوکہ ضرورت پرپنشن کے موجودہ فوائد میں کمی یا اضافہ یا ختم کی جاسکے، ترمیمی مسودہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تیارکرچکا ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments