وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اسمگلنگ کی روک تھام پر جائزہ اجلاس میں شہبازشریف نے ایف بی آر ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو باہمی تعاون مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے، اسمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی اور اسمگلنگ میں زیراستعمال گاڑیاں ضبط کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی ہونا خوش آئند ہے ۔ سرحدی علاقوں میں روزگار کے بہتر مواقع دینے کیلئے جامع حکمت عملی پیش کی جائے ۔ اسمگلنگ کے ناسور کو ملک سے مکمل ختم کرنے کیلئے تمام ادارے کوششیں تیز کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments