پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نےپنجاب سےخیبرپختونخوا کو آٹےکی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدرات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری سےمتعلق اجلاس ہوا۔شہباز شریف نےگندم کی بھرپور فصل ہونےپر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نےکہاکہ گندم کی فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلئےعملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نےخیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافےکا سخت نوٹس لیتے ہوئےقیمت کنٹرول کرنے کیلئےاقدامات کی ہدایت دی۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو10کلو آٹے کے3لاکھ تھیلے روز دیےجا رہےہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر الزام لگا دیا
انہوں نےمزید کہاکہ گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں