اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کے دوران موریطانیہ کے اسماعیل ولد شیخ احمد کے اتفاقِ رائے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا، گفتگو میں آر فور کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔بعد ازاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے آئندہ سفارتی روابط اور مصروفیات پر بھی بات کی، جن میں آر فور کا آنے والا اجلاس بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × 3 =