ایران کے وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ دور دراز سمندری علاقوں میں صارفین تک ایران کے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تیل کی فروخت میں کمی ضرور آئی، تاہم سرگرمیاں مکمل معطل نہیں ہوئیں، تیل کی ترسیل سے متعلق تفصیلات دشمن کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
