لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا نے لارک جزیرے پر ڈرون حملہ کیا، جس متعلق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تہران اس کارروائی کا جواب اور ذمہ داروں کو اس کی سزا دے گا۔اس سے قبل امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فورسز نے جزیرے پر موجود 2 ایرانی لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں میں موجود تمام بارودی سرنگیں یا تو دھماکے سے ختم کردی گئی ہیں یا نکال دی گئی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے نئی بارودی سرنگیں نصب کرنے کیلئے کوئی جہاز یا کشتی بھیجی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eight − 2 =