پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس کے بعدحاقان فیدان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی قدم ہے، اجلاس کا مقصد علاقائی امن و استحکام کا فروغ ہے۔حاقان فیدان نے کہا کہ علاقائی ممالک کو امن کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تینوں ممالک کا اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں بلکہ امن کے لیے ہے۔ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں تعاون اور امن کے فروغ کی جانب ایک تاریخی اقدام ہے، تینوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

twenty + 10 =