اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس(سٹار ایشیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی جاری، فائرنگ کرکے نوجوان شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کےعلاقے عزون میں20سالہ نوجوان ایاد عزام سلیم کو سینے اور پیٹھ میں گولیاں مار کےشہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کےمطابق ایاد عزام سلیم کو قلقیلیہ شہر کےمشرق میں واقع قصبےعزون میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نےگولی مار کر ہلاک کیا

وزارت صحت نے بتایا ہےکہ مذکورہ نوجوان پر حملے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔

خیال رہےکہ رواں سال اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں93 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں