اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب، 180ارکان پارلیمان نے شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےکہاکہ میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لےلیا ہے، اگر مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو اعتماد کے ووٹ181 ہوتے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایوان میں تحریک پیش کی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کی پارلیمان عوام کے ساتھ کھڑی ہے،قومی اسمبلی شہباز شریف پر وزیراعظم کی حیثیت سےپورے اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
اسپیکر نےتحریک پڑھ کر ایوان میں پیش کی جس پر اراکین اسمبلی نےڈیسک بجائے،اسپیکر کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے ایوان میں تحریک پیش کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نےاعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ حکومتی ارکانِ پارلیمنٹ کےساتھ آج دوپہر کےکھانے کےموقع پر مشاورت کے بعد کیا۔
دوپہر کے کھانے میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر حکومتی ارکان نےشرکت کی تھی۔