الیکشن کی طرف جانا ہی مسائل کا حل ہے، امیر جماعت اسلامی

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ نگراں حکومتوں کا بھی الیکشن پر فوکس نہیں ہے، الیکشن کی طرف جانا ہی موجود مسائل کا حل ہے،نہیں چاہتےکہ سیاسی انتشار کےباعث پاکستان لیبیا اور سوڈان بن جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی پاکستان نےکہاکہ سب سیاسی جماعتوں سےرابطے کررہے ہیں،چاہتےہیں کہ 2023کا الیکشن جھرلو الیکشن نہ ہو،الیکشن کی تاریخ کا تعین ایک پارٹی کی خواہش پر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نےکہاکہ مقننہ کی طرح ججز بھی ایک پیج پر نہیں، عجلت میں فیصلہ کرنےکی بجائے بہتر ہےکہ معاملہ سیاستدانوں پر چھوڑ دیاجائے۔ اگر مارو اور مرو کی بنیاد پر سیاست کرنی ہےتو نہ سیاست رہےگی اور نہ ہی جمہوریت۔
یہ بھی پڑھیں: اللّٰہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے اس نے اپنے گھر بلایا، نواز شریف
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہاکہ مذاکرات کے ذریعے الیکشن کی راہ نکالنا ہوگی، جب90 سے105 دن ہوگئےہیں تو انہیں205دن میں کیا ہرج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں