گاڑیوں کی عارضی درآمد کیلئے ایف بی آر کے نئے قوانین نافذ

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےگاڑیوں کی عارضی درآمد سےمتعلق ترمیمی ایس آراو جاری کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اعلامیے کےمطابق نئے قوانین کےتحت ’سیاح‘ کی تعریف کو اپڈیٹ کیاگیا ہے۔

پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزڈ نظام کےذریعے گاڑیوں کی عارضی درآمد سےمتعلق معلومات کی نگرانی کرےگا۔

ایف بی آر اعلامیے کےمطابق کسٹمز حکام اس حوالے سےایف آئی اے کےساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔

عارضی طور پرگاڑیاں درآمد کرنےوالےسیاحوں کے پاسپورٹ کو کار دستاویزات کےساتھ منسلک کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
ایف بی آر کےمطابق یہ اقدام گاڑیوں کی عارضی درآمدکا غلط استعمال روکنےکیلئےکیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں