یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)25 مئی یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آج ملک بھر میں خصوصی پروگرام اور تقریبات ہوں گی۔

یومِ تکریمِ شہدائےپاکستان کا آغاز نمازِفجر کےبعد قرآن خوانی سےہوا اور اس موقع پردعاؤں میں پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کیلئےدعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنےوالوں کیلئےخصوصی دُعائیں بھی مانگی گئیں۔

علماء کرام نےکہاکہ آزاد فضاؤں میں سانس لینا ہمارے ملک کے شہداء کےمرہون منت ہےجو ہم پران کا قرض ہے،آج اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنےکی ضرورت ہے۔

یوم تکریم شہداء کےموقع پہ کیپٹن سلیمان شہید کی قبرپر ورثا اور لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کےدستے نےکیپٹن سلیمان شہید کی قبرپر گارڈ آف آنر پیش کیا اورچادر چڑھائی۔

شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہےکہ ہمارے شہداء ہمارا فخرہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنےدیں گے۔

آج کےدن کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارِ شہدا پرہوگی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرمہمانِ خصوصی ہوں گے۔

پاکستان ایئر فورس،نیول ہیڈکوارٹرز،فارمیشن ہیڈکوارٹر میں بھی شہدا کی یادگاروں پرتقریبات ہوں گی۔

پولیس کی متعدد شہدا یادگاروں پربھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہ دستورسمیت دیگر شہروں میں شہدا یکجہتی واک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے پکڑے گئے تحریک انصاف کے افراد کو چھوڑ دیا گیا، سعید غنی
آج سارا دن شہدا کےایصالِ ثواب کیلئےقرآن خوانی اوردعائیں بھی کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں