اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ شہید کی جوموت ہےوہ قوم کی حیات ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نےیومِ تکریمِ شہداء کےموقع پر ویڈیو پیغام میں کہاکہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونےوالوں سےمحبت کو اپنافرض سمجھتا ہے۔
انہوں نےکہاکہ جو قومیں اپنےشہداء کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینےوالا کوئی نہیں ہوتا، شہدا کےخون کا ہم سب پرقرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جا رہا ہے
انہوں نےمزید کہاکہ آئیں مل کر عہدکریں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گےاور وطن کےتمام شہدا کی قربانیوں کو ناصرف یاد رکھا جائےگا بلکہ ان کی حرمت پرکبھی کوئی آنچ نہیں آنےدیں گے۔