یوم تکریمِ شہدائے پاکستان پر صدر مملکت کا اہم پیغام

اسلام آباد ( سٹار ایشیا نیوز )یوم تکریمِ شہداء پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہےکہ آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ان چیلنجز پرقابو پانےکیلئےہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وڈیو پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ جوانوں اور افسران نےقربانیوں کی بدولت پاکستان کےدفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔

انہوں نےمزید کہاکہ سیکیورٹی فورسز نےملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور دہشت گردی کو شکست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، بلاول بھٹوزرداری
صدر عارف علوی نےکہاکہ آج کےدن عہد کریں ہم اپنےبہادر شہداءکو کبھی نہیں بھولیں گے، ہمیشہ ان کی عزت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں