اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمزید146افراد کےنام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیےگئےجس کےبعد نو فلائی لسٹ کےارکان کی مجموعی تعداد226ہوگئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئےتحریک انصاف کےارکان کی موجودہ تعداد226 ہے۔
رہنما تحریک انصاف کنول شوذب کےپہلےہی برطانیہ جانےکا انکشاف ہوا ہے،9مئی واقعات میں مبینہ ملوث کنول شوذب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدرہیں۔
اس کےعلاوہ بابر اعوان نجی مصروفیات کا کہہ کرلندن چلےگئےتھے،ان کا کہنا تھاکہ عمران پہلے دوست تھےاب میرالیڈر ہے۔
یادرہےکہ پی ٹی آئی کےنو فلائی لسٹ میں شامل اہم اراکین میں مراد سعید،ملیکہ بخاری،فواد چوہدری، حماد اظہر،قاسم سوری،ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال اور اسد قیصرہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر دوبارہ گرفتار
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ بیرون ممالک سفر سےروکنے کیلئےنام پولیس،سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نےارسال کیےہیں۔