اسلام آباد انتظامیہ نے علی نواز اعوان کے گھر کا ایک حصہ گرا دیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےرہنما علی نواز اعوان نےکہا ہےکہ اسلام آباد انتظامیہ نےان کےگھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑدیا،گھر میں میری بزرگ والدہ،ہمشیرہ اورفیملی رہتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نےکہاکہ چلیں یہ بھی کرلیں حقیقی آزادی کیلئےقربانی تودینی پڑے گی۔


سی ڈی اےذرائع کا کہنا ہےکہ کارروائی تجاوزات کےخلاف آپریشن کاحصہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان نےمذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس گھر میں علی نواز کی بوڑھی ماں اوران کی بہن رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل
عمران خان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم حکومت کو کم از کم اللّٰہ کےغضب سےڈرنا چاہیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں