اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)34ویں نیشنل گیمز میں386 مجموعی میڈلز کےساتھ آرمی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آرمی نےمقابلوں میں اب تک186 گولڈ،121 سلور اور61برانز میڈلز جیتےہیں جبکہ واپڈا کا دستہ98 گولڈ میڈلز کےساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔
واپڈا نےمجموعی263میڈلز حاصل کیےہیں جن میں89سلور اور 76برانز میڈلزشامل ہیں۔
نیوی نےاب تک28گولڈ،32سلور اور48برانز میڈل جیتےہیں جبکہ ایئرفورس نے8گولڈ،23سلور اور 34برانز میڈلز اپنےنام کیےہیں۔
ایچ ای سی نے8گولڈ،17 سلور اور84برانز میڈلز اپنے نام کیےہیں،سندھ کا دستہ صوبوں کی فہرست میں سب سےآگے،چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔
سندھ نےاب تک چار گولڈ،16 سلور اور21برانز میڈلز حاصل کیےہیں، کے پی نے4 گولڈ، 6سلور اور 21 برانز میڈلز اپنے نام کیےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین عمران خان کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، گورنر سندھ
پنجاب کےایتھلیٹس نے تین گولڈ،11 سلور اور 49 برانز میدلز جیتے ہیں،ریلویز نے3 گولڈ، آٹھ سلور اور 24 برانز میڈلز اپنے نام کیےہیں جبکہ بلوچستان نے ان مقابلوں میں اب تک2 گولڈ، 18سلور اور 30 برانز میڈلز جیتےہیں.