سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کےخلاف کیس میں فل کورٹ بنانے کی حکومتی استدعا مستردکردی

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت کی فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی اور مقدمہ کی مزید سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نےگزشتہ روز سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپنا31 صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرا دیا تھا جس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

منگل کے روز کورٹ روم نمبر ون میں سماعت کا آغاز ہوا تو درخواست گزار صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے، میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں