روس کے شہر کراسنویارسک میں ٹانگ کے درد کے علاج کے لیے ایکیوپنکچر کروانے والی خاتون کی علاج کے بعد حالت مزید خراب ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے ٹانگ کے درد کے باعث مقامی طور پر معروف ایکیوپنکچر ماہر سے علاج کرایا۔ تاہم، صرف ایک سیشن کے بعد اس کی تکلیف میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئی۔شدید درد کے باعث خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے میں انکشاف ہوا کہ اس کی ٹانگ میں ایکیوپنکچر کی کم از کم 10 سوئیوں کے ٹکڑے موجود ہیں، جو مسلسل شدید درد کا سبب بن رہے تھے۔
