عمران خان سے متعلق اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ پوسٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ میمز میں کسی نے اچانک خود کو اسپتال میں داخل کرانے کی خواہش کرتے دکھایا تو کسی نے یہ دکھایا کہ وہ صرف عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہسپتال میں سوئپر کی نوکری کرنے جا رہے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے شفا اسپتال کا نام سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا اور صارفین نے مختلف میمز اور دلچسپ تبصروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔یوں ایک سنجیدہ پیش رفت بھی انٹرنیٹ کی روایتی ’میم ٹریٹمنٹ‘ سے نہ بچ سکی۔
