برطانیہ میں پراپرٹی بلڈر نے اپنا ہاتھ جسم سے کاٹ کر الگ کر دیا

برطانیہ میں ایک پراپرٹی بلڈر نے اپنا ہاتھ جسم سے کاٹ کر الگ کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق کیوین میو نامی 60سالہ بلڈر نے اپنا ہاتھ ٹوکے سے کاٹ کر کچن کے سنک میں پڑا رہنے دیا اور خود دوسرے کمرے میں چلا گیا اور ایمرجنسی سروسز کو کال کر دی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ورکرز نے کیوین میو کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم خون زیادہ بہہ جانے سے اس کی گھر میں ہی موت واقع ہو گئی۔ سیلز بری کورنرز کورٹ میں پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں کیوین میو کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کیوین ڈپریشن کا مریض تھا، اس نے پہلے بھی ایک بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں