آسٹریلیا میں اپنی فحش اداکارہ گرل فرینڈ کو دھوکہ دینے والا جھوٹا شخص اپنا ہی جھوٹ بھول بیٹھا

آسٹریلیا میں ایک آدمی نے کسی اور لڑکی سے ملنے جانے کے لیے اپنی گرل فرینڈ سے بون کینسر لاحق ہونے کا سنگین جھوٹ بولا مگر بعد ازاں ایسی غلطی سے پکڑا گیا کہ سن کر آپ کے لبوں پر بے اختیار مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ اس آدمی کی گرل فرینڈ کوئی اور نہیں بلکہ آسٹریلیا کی معروف فحش فلموں کی اداکارہ ہیلے ہے، جس نے یہ واقعہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سنایا ہے۔
22سالہ ہیلے نے بتایا کہ اس کے ایک سابق بوائے فرینڈ کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے، وہ اس سے ملاقات کے لیے جانا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے مجھ سے جھوٹ بولا کہ اسے ہڈیوں کا کینسر لاحق ہو گیا ہے اور وہ علاج کے لیے دوسرے شہر جا رہا ہے۔ اس نے اپنے جھوٹ کو سچ بنانے کے لیے اپنے سر کے بال تک منڈھوا ڈالے۔ تاہم وہ پکڑا اس وقت گیا جب واپس آنے کے چند دن بعد وہ یہ بھی بھول گیا کہ اس نے مجھے کون سا کینسر بتایا تھا۔ واپس آنے کے بعد اس نے بتایا کہ اسے جلد کا کینسر تھا۔ اس کا جھوٹ پکڑے جانے پر میں نے اس سے تعلق ختم کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں