بچے نمونیہ کے نشانے پر ، مزید کتنے جگر کے ٹکڑے والدین سے جدا ہو گئے؟

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 بچے نمونیہ کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے۔ پنجاب میں شدید سردی انسانی جانیں نگلنے لگی، 24 گھنٹوں میں نمونیا کے مزید 668 کیسز سامنے آئے، رواں جنوری کے پہلے 20 دنوں میں 7 ہزار 700 بچوں کو موذی مرض اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بچوں کی سانس تیز چلتی اور پسلیوں میں گڑھے پڑے دیکھیں، فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں، یہ نمونیا کی عمومی علامتیں ہیں۔ مزید بتایا کہ خشک سردی کے سبب وائرس کی بہتات بچوں کو نمونیہ میں مبتلا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں