اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نےکہا ہےکہ کوشش ہےکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل پیر سے پہلےمکمل ہوجائے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے بیرسٹر علی ظفر نےکہاکہ مذاکرات کی پہلی نشست اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، کوشش ہےکہ مسئلےکا اچھا حل ڈھونڈا جائے۔
انہوں نےکہاکہ ملاقات کا ایک پوائنٹ ایجنڈا الیکشن تھا،آج کی نشست میں ایک دوسرےکا موقف سمجھا ہے۔
یاد رہےکہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات چیئرمین سینیٹ کےچیمبر میں ملاقات ہوئی، تحریک انصاف کےوفد میں شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اور علی ظفر شامل تھے۔
تحریک انصاف وفد نےانتخابات سےمتعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی طرف جانا ہی مسائل کا حل ہے، امیر جماعت اسلامی
حکومتی وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ،سعد رفیق،یوسف رضا گیلانی، نوید قمر،کشور زہرا شامل تھیں۔