پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دو چار ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کی سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہےکہ پاکستان شدید بارشوں کےخطرے سے دو چار 20ممالک میں شامل ہے۔

شیری رحمٰن نےکہا ہےکہ گلوبل انفارمیشن اینڈ ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ میں پاکستان شامل ہے،پاکستان ان 20ممالک میں سے ہے جہاں معمول سےزیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہم گزشتہ سال کی بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں کےبعد بحالی کےمرحلے میں ہیں، ہمیں شدید ماحولیاتی واقعات سے نمٹنے کیلئےتیار رہنا ہوگا،5 مئی تک جاری بارشوں پر محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے خدشےکا اظہار کیا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ تیار فصلوں،حال ہی میں کاٹی گئی فصلوں اور بوئی فصل کو نقصان ہو سکتا ہے،حکومت نے متعلقہ اداروں اور عوام و کاشتکاروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کی ہے۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی نےکہاکہ رواں سال جون میں ال نینو سمندری رجحان کی واپسی کی پیشگوئی ہماری مقامی پیشگوئیوں سےملتی جلتی ہے، ال نینو سمندری رجحان کی واپسی سے دنیابھر میں شدید ماحولیاتی واقعات پیش آسکتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تسلیم کرتا ہوں ہم تھوڑے سست ہو جاتے ہیں، مراد علی شاہ
شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا تھاکہ معمول سے زیادہ بارشیں،سیلاب،خشک سالی اور غذائی قلت کےخطرات بھی شامل ہیں،دو سالوں میں ال نینو سمندری رجحان کی تیسری بار واپسی قابل تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں