لندن( سٹار ایشیا نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ میاں محمد نواز شریف بڑے حوصلےمیں ہیں،جلد ہی پاکستان تشریف لائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونےچاہئیں۔
وزیراعظم کاکہنا تھاکہ ایک ہی دن الیکشن ہونےپر پوری قوم کا اتفاق ہے،ملک میں عدل و انصاف ہوتا سب کو دکھائی دیناچاہیے۔
انہوں نےمزید کہاکہ ماضی میں کسی کی ہمشیرہ کو چاند رات پر،کسی کی بیٹی کو جیل سےگرفتار کیاگیا، کوئی پوچھنےوالا نہیں تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ آج دن رات عدالتیں ضمانتیں مہیا کررہی ہیں،منٹوں میں درجنوں ضمانتیں ہوجاتی ہیں، یہ ایسا دوہرا معیار ہےجو کوئی بھی پسند نہیں کرےگا۔
انہوں نےکہاکہ پارلیمنٹ اور آئین و قانون کی بالادستی کا احترام کرناہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 90 روز میں انتخابات کی شق غیر مؤثر ہوچکی، عرفان صدیقی
یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف دولت مشترکہ کی میٹنگ میں آج شرکت کریں گے،وہ برطانیہ کےبادشاہ چارلس کےعشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔