واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز )دنیا میں پہلی بار امریکی ڈاکٹروں نےماں کے پیٹ میں موجود بچے کےدماغ کا کامیاب آپریشن کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بچے کے دماغ کے اندر خون کی شریانوں میں خرابی تھی جس کیلئے علاج کیاگیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق بچی اپنی ماں کی کوکھ میں معمول کےمطابق بڑھ رہی تھی جبکہ30ویں ہفتےمیں معمول کے الٹرا ساؤنڈ پر ڈاکٹروں نےدریافت کیاکہ اس کےدماغ کے اندر خون کی نالیوں میں خرابی ہے۔
رپورٹس کےمطابق17مارچ کو خاتون نےبچی کو آپریشن کےبعد 34ویں ہفتے میں جنم دیا جس کا وزن4 پونڈ اور ایک اونس تھا اور وہ بالکل صحت یاب ہےاور اس کا نام ڈینور کولمین رکھا گیاہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق ڈاکٹروں نےیہ آپریشن مارچ میں کیاتھا جس کی تفصیلات اب شائع کی گئی ہیں۔
رپورٹس کےمطابق اس بیماری سےمتعلق بتایا گیا ہےکہ یہ حالت اس وقت ہوتی ہےجب خون کی نالی جو دماغ سےدل تک خون لےجاتی ہے صحیح طریقے سےنشوونما نہ پائےاور اس خرابی کے نتیجےمیں خون کی بہت زیادہ مقدار رگوں اور دل پر دباؤ ڈالتی ہےاور صحت کےمسائل کا سبب بن سکتی ہے۔